ڈیرہ بگٹی: ضلع کونسل چیئرمین کے گھر حملہ، جوابی کارروائی میں 13 حملہ آور ہلاک
ڈیرہ بگٹی میں چیئرمین ضلع کونسل کے گھر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بگٹی امن فورس نے جوابی کارروائی کی، جس میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک رضاکار جان بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
26 ستمبر 2026, 6:27 شام
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیہہ لوٹی میں دہشت گردوں نے ضلع کونسل چیئرمین وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کے گھر پر حملہ کردیا۔ حملہ گزشتہ شب ہوا، جس کے دوران بگٹی امن فورس کے رضاکاروں نے فوراً جواب دیا۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا شدید تبادلہ پوری رات جاری رہا اور علی الصبح تک دونوں جانب سے گولیاں چلتی رہیں۔ اس دوران وڈیرہ ہدایت شمبھانی کی سربراہی میں امن فورس کے جوانوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں تھے جب بگٹی امن فورس نے ان کا پیچھا کیا۔ ذرائع کے مطابق اس تعاقب کے دوران 13 دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے امن فورس کا ایک رضا کار جاں بحق ہوا جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شباب بگٹی امن فورس کی فوری کارروائی سے دہشت گردوں کا مبینہ بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جو تاحال جاری ہے۔
اسی زمرے سے
بہاولپور، این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج شروع
3 دن قبل
لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ لے جانے کی کوشش کریں گے، جنید اکبر
3 دن قبل
ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ، 12 افراد شہید، 30 زخمی
3 دن قبل
پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ، جماعت اسلامی نے ملک گیر مہم کا اعلان کردیا
4 دن قبل