10 Aug 2026
around.pk

Pakistan & World News

Advertisement
Pakistan

Flood situation in Chitral is alarming, with the river’s flow disrupted, raising fears of further damage | Express News

Express News
09 Aug 2026 · 8:41 AM · 1 views
WA f X
Flood situation in Chitral is alarming, with the river’s flow disrupted, raising fears of further damage | Express News

دریا نے عارضی جھیل اور ڈیم کی شکل اختیار کرلی، متعدد رہائشی مکانات بھی دریائی کٹاؤ کی زد میں آگئے

ضلع چترال میں سیلابی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، گہرت گول کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو شدید مشکلات اور ممکنہ بڑے نقصان کا سامنا ہے۔ TouristDestinations

Advertisement

گہرت گول میں ملبہ جمع ہونے کے باعث دریائے چترال کا قدرتی بہاؤ متاثر ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں دریا نے عارضی جھیل اور ڈیم کی شکل اختیار کرلی ہے۔

پانی کی سطح بلند ہونے سے دریائے چترال کے کنارے آباد دیہات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، جبکہ بیری نثار، گہرت اور دیگر علاقوں میں دریائی کٹاؤ میں تیزی آگئی ہے۔ سیلابی پانی کے باعث زرعی اراضی مسلسل دریا برد ہو رہی ہے اور متعدد رہائشی مکانات بھی دریائی کٹاؤ کی زد میں آگئے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گہرت گول کے مقام پر عارضی ڈیم کے باعث پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے، جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ممکنہ نقصان سے قبل ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے دریائے چترال کا قدرتی بہاؤ فوری بحال کیا جائے۔ Birds

متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے دورے جاری ہیں، تاہم عملی اقدامات نہ ہونے پر مقامی آبادی میں تشویش پائی جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر دریا کا بہاؤ جلد بحال نہ کیا گیا تو مزید زرعی زمینیں اور مکانات دریا برد ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی

کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں

نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی

کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

Also available in Urdu اردو ←
Advertisement