Judges’ Appointment Summary: Speaker National Assembly Tasked with Negotiating with President Over Non-Signing | Express News
وزیر قانون کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور بعد کی صورتحال پر مشاورت
ججز کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صدر مملکت سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد کر دیا۔
وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور قانونی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کا معاملہ ان شاء اللہ جلد حل ہو جائے گا، سب مل جل کر مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر اور وزیراعظم کو نوٹس
ججز تقرر، صدر کوئی بھی سمری مسترد کر سکتا ہے، ذرائع ایوان صدر
ججز تقرر سمری کی صدر کی جانب سے منظوری نا دینے کا تنازع شدت اختیار کر گیا
قانونی مشیر نے کہا کہ سب چیزیں ہماری اور ملک کی بہتری کے لیے ہو رہی ہیں، اس طرح کے مسائل پرامن طریقے سے حل ہو جائیں گے، میں ہمیشہ پُرامید رہتا ہوں۔
دوسری جانب ایوان صدر میں جلد بیٹھک سجنے کا امکان ہے، ججز تعیناتی معاملے پر اگلی میٹنگ ایوان صدر میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں صدر مملکت کی قانونی ٹیم اور حکومتی ٹیم شریک ہوگی، صدر مملکت کو ججز تعیناتی معاملے کے قانونی پہلوؤں پر اعتماد میں لیا جائے گا، ججز تعیناتی سے متعلق معاملہ ایوان صدر میں حل ہو جائے گا۔
کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں کمسن بچہ نالے میں گر کر لاپتہ، تلاش جاری
کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، تین راہ گیر زخمی
کراچی میں گھر سے پولیس افسر کی اہلیہ کی گلا کٹی لاش برآمد، متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں
نارتھ کراچی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار کے کارندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار، خاتون سمیت 3 زخمی
کسٹمز کے ہاتھوں پکڑی گئی 400 کلو خالص چاندی سیسے میں تبدیل کرنے کا مقدمہ درج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو