کراچی: کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں

کراچی میں کسٹمز نے کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔
ترجمان کے مطابق کسٹمر کی جانب سے یہ کارروائی سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی میں کی گئی۔
Also Read
ترجمان نے کہا کہ کارروائی میں 15 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کیں اور 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق برآمد کی جانے والی اشیاء میں غیر ملکی سگریٹ، سگار، انڈین ساختہ لیڈیز بیگ، پان مصالحہ، بیوٹی کریم، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ، الائچی اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔