میرج بیورو نے میرا رشتہ ڈھونڈنے کے 8 لاکھ مانگے: یشما گل

پاکستانی اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں شادی کیلئے میاں تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے۔
اداکارہ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس دوران ان سے شادی نہ ہونے کا سوال کیا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ آج کل میاں تلاش کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے۔
اداکارہ کے مطابق صبح 10 سے رات 10 بجے ہم سیٹ پر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے میاں ڈھونڈھنے کا کوئی خاص وقت نہیں ملتا، ایک روز میں نے سیٹ پر بیٹھے بیٹھے آن لائن میرج بیوروز تلاش کرنا شروع کردیے، اس وقت امید تھی کہ شاید ایسی ہی کوئی اچھا رشتہ مل جائے۔
Also Read
یشما گل کا کہنا تھا کہ پہلے تو میرج بیورو والوں نے مجھ سے کہا کہ آپ ویڈیو کال پر آئیں تاکہ ہمیں اس بات کی شیورٹی مل جائے کہ کوئی ہمارے ساتھ یشما گل کا نام لے کر مذاق نہیں کررہا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں خوش ہورہی تھی کہ اب تو کوئی اچھا رشتہ مل ہی جائے گا اس کے بعد انہوں نے مجھے ایک میسیج بناکر بھیج دیا جس میں درج تھا کہ میرج بیورو کی رجسٹریشن فیس 4 لاکھ ہے جب کہ رشتہ ہونے کے بعد 4 لاکھ لیے جائیں گے ۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے اس وقت اندازہ ہوا کہ آج کے دور میں میاں تلاش کرنا کتنا مشکل کام ہے۔