around.pk
Thursday, 19 November 2026
☀ کراچی 32°☀ لاہور 24°⛅ اسلام آباد 23°
پاکستان

مریم نواز کا سی ایم سولر پینل اسکیم فیز ٹو کی منظوری، 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ پینل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل اسکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی ہے اور فیز ٹو میں سولر پینل کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں چولستان میں پانچ ہزار سولر پینل کے پائلٹ پراجیکٹ، سالڈ ویسٹ سے انرجی اور اسپتالوں کے انرجی آڈٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

around.pk·2m ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل اسکیم کے فیز ٹو کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے فیز ٹو میں سولر پینل کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیر فیصل کھوکھر اور سیکرٹری انرجی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں چولستان میں پانچ ہزار سولر پینل کے پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ستھرا پنجاب کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ سے انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹ کا پلان طلب کیا گیا۔ اجلاس میں تین ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی کے پائلٹ پراجیکٹ کو اصولی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ایم سولر پینل اسکیم کے فیز ون میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ 89,869 افراد کو سولر پینل ملنے سے بجلی کے بل میں ایک تہائی بچت ہوئی۔ پنجاب بھر میں اس اسکیم نے عوام میں مقبولیت کی مثال قائم کی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 76 اسکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سولر انرجی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں چار لاکھ 90 ہزار ٹن اینیمل ویسٹ سے 7.15 بلین کیوبک میٹر بائیو گیس کی استعداد موجود ہے جبکہ اینیمل، ایگری اور سالڈ ویسٹ سے 1.6 ارب یونٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے تمام بڑے اسپتالوں کے انرجی آڈٹ کا حکم دیا اور اسپتالوں میں انرجی لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینل لگانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ننکانہ میں دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات سے بائیو ریفائنری پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی اور پنجاب میں کمرشل اسکیل، پرائیویٹ ڈیریز اور کمیونٹی بیسڈ بائیو گیس پلانٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چولستان میں 40 سائٹس پر واٹر سپلائی اسکیموں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ کے عوامی سروے کے مطابق سی ایم سولر پینل اسکیم کی وجہ سے بجلی کا بل تقریباً آدھا رہ گیا ہے جبکہ مریم نواز شریف کے فیصلوں کو غریبوں کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے۔

اب تک کی کہانی نواز شریف

  1. پنجاب حکومت کا خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
  2. نواز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت
  3. وی آئی پی دورے کی وجہ سے امتحان ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم برطرف
  4. پنجاب میں جرائم کی روک تھام کے لیے سی ایم کرائم سرویلنس یونٹ کا افتتاح
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
پنجابمریم نوازمریم نواز شریفنواز شریفسی ایم سولر پینل اسکیمچولستانفیصل کھوکھرننکانہ

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں