بنگلا دیشی اسپیکر کی پاکستان آمد: پارلیمانی تعلقات میں نیا باب
بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
بنگلا دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے اور اسے دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلا دیشی ہم منصب اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاک۔بنگلا دیش پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی کنوینر ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو بھی موجود تھیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ بنگلا دیشی اسپیکر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ بنگلا دیش کے کسی اسپیکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مشترکہ تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور پارلیمانی روابط کا فروغ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں گے اور اعلیٰ سطحی وفد کا یہ دورہ باہمی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہے۔
بنگلا دیشی اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم نے پرتپاک استقبال پر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز ہے اور پاکستان آمد پر ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی روابط دونوں برادر اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان قریبی تعاون سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
اب تک کی کہانی قومی اسمبلی پاکستان
- انتخابی اصلاحات کمیٹی: حکومت کا پی ٹی آئی کو فورم فراہم کرنے کا اعلان
- صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال









