کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے قومی فریم ورک کا اعلان
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال کی عمر کی حد پر عمل درآمد کے لیے شادیوں کی رجسٹریشن کو مضبوط بنایا جائے گا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون لازمی نوعیت کا حامل ہے اور اس کی خلاف ورزی پر قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال کی عمر کی حد پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے شادیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شادیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ کم عمری کی شادی بچیوں کو تعلیم، صحت اور ترقی کے مواقع سے محروم کرتی ہے، اس لیے بچیوں کو تعلیم اور معاشی ترقی میں برابر کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق کوئی بھی قوم اپنی نصف آبادی کو ترقی کے عمل سے باہر رکھ کر ترقی نہیں کر سکتی۔
اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون شریعت سے متصادم نہیں ہے اور وفاقی شرعی عدالت نے سندھ کے کم عمری کی شادیوں کے قانون کو برقرار رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف قانون سازی کافی نہیں بلکہ عوامی آگاہی اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی بھی اسی قدر ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان او آئی سی کی چیئرمین شپ کے دوران کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے عالمی تعاون کو بڑھائے گا اور اس سلسلے میں افریقی ممالک کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا منصوبہ ہے۔ وفاقی وزیر نے پنجاب اور بلوچستان حکومتوں کی کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچانا ایک قومی ذمہ داری ہے۔
اب تک کی کہانی او آئی سی
- پاکستان میں کاروباری اعتماد میں نمایاں کمی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد منفی ہو گیا
- او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، فلسطین اور کشمیر کی حمایت کا اعادہ









