around.pk
Saturday, 28 November 2026
☀ کراچی 24°☀ لاہور 19°☀ اسلام آباد 16°
پاکستان

گرین پاکستان انیشی ایٹو: بلوچستان کی بنجر زمینوں میں زرعی انقلاب کے امکانات

بلوچستان کے کسانوں نے گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت زرعی زمینوں کی بحالی، معیاری بیج، کھاد اور جدید آلات کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آباد زمینیں اب سرسبز کھیتوں میں تبدیل ہو رہی ہیں۔

around.pk·46m ago

بلوچستان کے کسانوں نے گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت زرعی زمینوں کی بحالی اور کاشتکاری میں سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کو بھرپور سراہا ہے۔ مقامی کسانوں کے مطابق اس پروگرام کے مثبت اثرات کے باعث صوبے میں زرعی انقلاب کے نئے امکانات روشن ہو رہے ہیں اور طویل عرصے سے غیر آباد رہنے والی زمینیں دوبارہ قابلِ کاشت بن رہی ہیں۔

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت زرعی شعبے کی ترقی اور آبپاشی کے نظام میں بہتری کے لیے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد بلوچستان کی بنجر اور غیر آباد زمینوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانا ہے تاکہ صوبے کی زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو سکے اور مقامی کسانوں کو زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

آبپاشی کے بہتر نظام اور پانی کی دستیابی کے نتیجے میں بلوچستان میں گندم اور چاول کی کاشت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مقامی کسانوں نے جی پی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے آغاز سے قبل غیر آباد رہنے والی زمینیں اب رفتہ رفتہ سرسبز کھیتوں میں تبدیل ہو رہی ہیں، جس سے ان کی آمدنی کے نئے ذرائع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

مقامی کسانوں کے مطابق جی پی آئی کے تحت فراہم کیے جانے والے معیاری بیج، کھاد اور جدید زرعی آلات کی بدولت بنجر زمینوں پر بھی فصلوں کی کاشت ممکن ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید طریقوں اور بہتر وسائل کی فراہمی سے جہاں پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، وہیں کاشتکاری کے اخراجات میں بھی کمی آئی ہے۔

زرعی ماہرین کے مطابق بلوچستان میں زرعی زمینوں کی بحالی نہ صرف صوبے کی معیشت کے لیے اہم ہے بلکہ ملکی سطح پر غذائی تحفظ کے لیے بھی مثبت ثمرات مرتب کر سکتی ہے۔ آبپاشی کے نظام کی بہتری اور کاشتکاروں کی سہولت کے لیے جاری اقدامات کو طویل مدتی زرعی ترقی کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گرین پاکستان انیشی ایٹو ملک بھر میں زرعی شعبے کی جدید کاری، شجرکاری اور ماحولیاتی بہتری کے لیے حکومت کا اہم پروگرام ہے۔ بلوچستان کے کسانوں کی جانب سے اس کی معاونت کو سراہا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ صوبے میں زرعی ترقی کے امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

اب تک کی کہانی گرین پاکستان انیشییٹیو

  1. گرین پاکستان انیشی ایٹو: جعفرآباد میں بنجر زمینیں دوبارہ قابلِ کاشت بننے لگیں
  2. گرین پاکستان انیشییٹیو: ڈیجیٹل زراعت کے لیے لِمز اور عسکری بینک کا معاہدہ
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں