بنگلادیش: معذور بیٹا ماں سے ملنے کی آرزو لیے دنیا سے رخصت
بنگلادیش میں ایک خاتون سیاسی قیدی کی غیر موجودگی میں ان کا 15 سالہ معذور بیٹا انتقال کر گیا، جس نے آخری وقت تک ماں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
بنگلادیش کے شہر غازی پور کی ویمنز سینٹرل جیل میں قید ایک خاتون کے 15 سالہ معذور بیٹے نے والدہ سے ملنے کی آرزو لیے دنیا سے رخصت ہو گیا۔ 44 سالہ شرمین سلطانہ شرمی جو مقامی سیاسی جماعت سے وابستہ رہی ہیں، کو گزشتہ 3 اکتوبر کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کے بیٹے نسورگ حسین توری جمعہ 27 نومبر کی رات اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔ وہ پیدائشی طور پر متعدد طبی پیچیدگیوں میں مبتلا تھے اور ان کے 10 سے 12 آپریشن ہو چکے تھے۔ انہیں ادویات اور روزمرہ نگہداشت کے لیے مسلسل توجہ کی ضرورت تھی، جس کی ذمہ داری بنیادی طور پر ان کی والدہ اٹھاتی تھیں۔
اہل خانہ کے مطابق والدہ کی گرفتاری کے بعد توری شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے اور بار بار والدہ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب وہ اسکول کیسے جائیں گے، پڑھائی کیسے کریں گے اور گھر میں کھانے، دوائیوں اور آپریشن کا انتظام کون کرے گا۔
اس سے قبل شرمین سلطانہ کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ ان کا بیٹا بیمار اور معذور ہے، اسے رات بھر دوائیں دینی پڑتی ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرنے والا ماں باپ کے سوا کوئی نہیں۔
بنگلادیشی اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق توری کی خالہ شمی نے بتایا کہ انتقال سے پہلے وہ والدہ کو یاد کر کے روتے اور ان کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے۔ ان کی دادی کوہ نور بیگم نے بھی بتایا کہ والدہ کی عدم موجودگی نے انہیں شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا۔ توری جمعے کی رات تقریباً ساڑھے 9 بجے باتھ روم گئے لیکن واپس نہ آئے، اہل خانہ نے دروازہ توڑا تو وہ بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔
بیٹے کی موت کے بعد اہل خانہ نے جیل حکام سے شرمین سلطانہ کو آخری مرتبہ بیٹے کا چہرہ دکھانے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد نذر الاسلام نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کی اجازت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شرمین سلطانہ کو جیل کے مرکزی دروازے پر بیٹے کی میت دیکھنے کی اجازت دی گئی۔ چھوٹی بہن شمی نے بتایا کہ ملاقات تقریباً پانچ منٹ جاری رہی، جس کے بعد شرمین سلطانہ کو دوبارہ جیل کے اندر منتقل کر دیا گیا۔
اب تک کی کہانی بنگلہ دیش
- پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کرنے کا خوبصورت مظاہرہ
- ایشیا کپ رائزنگ اسٹار: بنگلہ دیش اے نے پاکستان اے کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دے دیا
- بنگلہ دیش: گارمنٹس مزدوروں کی اجرت میں اضافے کے خلاف احتجاج، پولیس کی آنسو گیس
- شیخ حسینہ کی وطن واپسی پر امریکی عہدیدار کی بنگلہ دیشی حکومت کو تنبیہ











