پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس معطل، سرکاری فیول میں کمی
پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس 2026 تک معطل اور افسران کے فیول میں پچاس فیصد کمی کردی گئی۔
22 ستمبر 2026, 11:44 صبح
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلوے میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریلوے میں ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس قرضے کا اجرا 31 دسمبر 2026 تک معطل کردیا گیا ہے۔
وزیر ریلوے نے یہ فیصلہ وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی روشنی میں کیا، جس کے تحت غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے اور مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
اس ضمن میں ریلوے کے تمام افسران اور ملازمین کے بیرونِ ملک سرکاری دوروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پابندی میں خود وفاقی وزیر ریلوے بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ریلوے کے تمام افسران کے سرکاری فیول کا کوٹہ بھی پچاس فیصد کم کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے میں وفاقی وزیر ریلوے کا فیول بھی شامل ہے۔
وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال اور غیر ضروری اخراجات کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد جاری رہے گا۔
اسی زمرے سے
بہاولپور، این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج شروع
3 دن قبل
لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ لے جانے کی کوشش کریں گے، جنید اکبر
3 دن قبل
ڈیرہ بگٹی: ضلع کونسل چیئرمین کے گھر حملہ، جوابی کارروائی میں 13 حملہ آور ہلاک
3 دن قبل
ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ، 12 افراد شہید، 30 زخمی
3 دن قبل