پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی
اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
24 ستمبر 2026, 5:46 شام
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مسلسل تیسرے روز بھی قیمتیں کم کر دی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 25 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 63 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 84 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اب نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 25 ستمبر کے لیے ہوگا۔ اوگرا کے مطابق یہ تبدیلیاں عالمی سطح پر آئل کے نرخ، پریمیئم اور دیگر عوامل میں ردوبدل کے باعث کی گئی ہیں۔
اسی زمرے سے
ایف بی آر نے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں پچاس فیصد کمی کا حکم دے دیا
4 دن قبل
آئی ایم ایف مشن نے اسٹیٹ بینک کی معاشی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا
4 دن قبل
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی الیکٹرانک جانچ کے لیے نیا نظام نافذ کر دیا
4 دن قبل
اسلام آباد میں نیشنل فیس لیس سینٹر کا قیام، ٹیکس نظام میں بڑی تبدیلی
4 دن قبل