گجرات: بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے والد کو عمر قید
گجرات میں 12 سالہ بیٹی سے زیادتی کے الزام میں عدالت نے والد کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرم ثابت ہونے پر یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے سنایا۔
25 ستمبر 2026, 7:37 صبح
گجرات کی مقامی عدالت نے ایک شخص کو اپنی بارہ سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ ملزم ثاقب عامر بٹ پر الزام تھا کہ وہ چھ ماہ تک اپنی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔
یہ سزا ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے سنائی۔ عدالت نے ملزم کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، اور ہدایت کی کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ مزید ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
پولیس کے مطابق، ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمے کی ایف آئی آر 2024 میں اس کی اہلیہ سدرہ ارشد کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈہ میں درج کی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مقدمہ درج ہونے سے قبل تقریباً چھ ماہ تک اپنی بیٹی کے ساتھ مسلسل زیادتی کرتا رہا۔ ملزم گزشتہ چوبیس ماہ سے گجرات جیل میں قید تھا۔
اسی زمرے سے
بہاولپور، این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج شروع
3 دن قبل
لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ لے جانے کی کوشش کریں گے، جنید اکبر
3 دن قبل
ڈیرہ بگٹی: ضلع کونسل چیئرمین کے گھر حملہ، جوابی کارروائی میں 13 حملہ آور ہلاک
3 دن قبل
ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ، 12 افراد شہید، 30 زخمی
3 دن قبل