سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر فی اونس اور 1800 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔
23 ستمبر 2026, 10:56 صبح
بدھ کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر فی اونس کم ہو کر 4314 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی سطح پر سونے کی اس کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1544 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 176 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد فی اونس چاندی 65.30 ڈالر پر آ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کم ہو کر 7008 روپے، جبکہ 10 گرام قیمت 25 روپے کم ہو کر 6008 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی زمرے سے
ایف بی آر نے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں پچاس فیصد کمی کا حکم دے دیا
4 دن قبل
آئی ایم ایف مشن نے اسٹیٹ بینک کی معاشی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا
4 دن قبل
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرنز کی الیکٹرانک جانچ کے لیے نیا نظام نافذ کر دیا
4 دن قبل
اسلام آباد میں نیشنل فیس لیس سینٹر کا قیام، ٹیکس نظام میں بڑی تبدیلی
4 دن قبل