نئے صوبے بنانا وقت اور عوام کی ضرورت ہے: وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا صوبہ ہزارہ کا مطالبہ
وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق صوبہ ہزارہ کی قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی تین بار منظور کر کے وفاق کو بھیج چکی ہے۔
16 ستمبر 2026, 10:53 صبح
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کا قیام وقت اور عوام کی ضرورت ہے اور صوبہ ہزارہ کا قیام ان کا آئینی مطالبہ ہے جسے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔
صوبہ ہزارہ تحریک کے سلسلے میں ضلع کچہری میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت آبادی ساڑھے تین کروڑ تھی اور صوبے اس وقت بھی چار تھے، جبکہ آج ملک میں اضلاع کی تعداد 160 سے تجاوز کر چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ انتظامی ضروریات اور مسائل بھی بڑھ گئے ہیں، اور چھوٹے انتظامی یونٹس کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکتا ہے جس سے عوام کو سہولت ملے گی، بشرطیکہ انہیں اختیارات بھی دیے جائیں۔
سردار محمد یوسف نے بتایا کہ ہزارہ کے آٹھ اضلاع میں صوبے کے حق میں ریلیاں نکالی گئی ہیں اور خیبرپختونخوا اسمبلی صوبہ ہزارہ کی قرارداد تین مرتبہ منظور کر کے وفاق کو بھیج چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
اسی زمرے سے
بہاولپور، این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ آج شروع
3 دن قبل
لانگ مارچ 4 اکتوبر سے آگے نہ لے جانے کی کوشش کریں گے، جنید اکبر
3 دن قبل
ڈیرہ بگٹی: ضلع کونسل چیئرمین کے گھر حملہ، جوابی کارروائی میں 13 حملہ آور ہلاک
3 دن قبل
ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ، 12 افراد شہید، 30 زخمی
3 دن قبل