12 ستمبر 2026
around.pk

پاکستان و دنیا کی خبریں

Advertisement
پاکستان

کیس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور قانون کے مطابق قصور وار کو سزا دی جائے گی، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا

اراؤنڈ نیوز
12 اگست 2026 · 4:24 شام · 31 ویوز
WA f X
کیس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور قانون کے مطابق قصور وار کو سزا دی جائے گی، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا

کیس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور قانون کے مطابق قصور وار کو سزا دی جائے گی، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا

لاہور پولیس نے تھانے میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر زیر حراست  اے ایس آئی کے بیان کی روشنی میں پولی گرافک ٹیسٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ابہام ہے۔

Advertisement

پولیس ذرائع نے بتایا کہ غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس کے  اے ایس آئی عمران کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ متاثرہ لڑکی کا سائیکاٹری ٹیسٹ بھی کروالیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے سائیکاٹری ٹیسٹ کی رپورٹ 18اگست کو موصول ہو گی جبکہ اے ایس آئی عمران کا کہنا ہے کہ لڑکی کو گداگری سے روکنے کے لیے تھانے لے کر آیا تھا اور اس سے زیادتی نہیں کی بلکہ کمرے میں کھانا کھلایا اور سمجھا کر واپس بھیج دیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی کے حوالے سے چیزوں میں ابہام ہے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی رپورٹ میں تمام چیزیں سامنے آجائیں گی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا نے کہا کہ کیس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور قانون کے مطابق قصور وار کو سزا دی جائے گی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے اور بھی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

خیال رہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا کی ہدایت پر انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد انسپکٹر ناصر حمید، انچارج جینڈر سیل انسپکٹر فاطمہ اور تفتیشی افسر فریال ہائی پروف کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔

راولپنڈی واقعے کو لانگ مارچ کی بوکھلاہٹ کیوجہ سے پی ٹی آئی سے جوڑا جارہا ہے، شفیع جان

اسلام آباد؛ مبینہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں میں ملوث 258 غیرملکیوں کی موجودگی کا انکشاف

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، چیئرمین ایف بی آر کے اضافی چارج میں 3 ماہ توسیع

ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کو 1 چھت تلے سہولیات فراہم کرنے کیلیے مرکز کی تعمیر شروع

کراچی میں مزدا ٹرک کی ٹکر سے کم عمر لڑکا جاں بحق

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔ History

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو

یہ کہانی کیسے آگے بڑھی

  1. پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا LawEnforcement
  2. ملزم بچی کو درسگاہ چھوڑنے کے بہانے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، پولیس
  3. پولیس کے مطابق موبائل ویڈیو معاملے کی انکوائری کا حصہ بنا دی گئی
  4. مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار عمران کا بیان بھی سامنے آگیا
  5. ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خود کو گلے پر تیز دھار آلے سے وار کر کے خودکشی کا معلوم ہوا ہے، پولیس
  6. ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گلبرگ گرین کے اسپارکو پلازے میں کارروائی کی، غیرملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا
Advertisement