around.pk
Tuesday, 17 November 2026
☀ کراچی 26°☀ لاہور 20°☀ اسلام آباد 15°
کھیل

ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، نو کھلاڑی دوسرے مرحلے میں کامیاب

اسلام آباد میں جاری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے نو نوجوان کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کر دیے۔

around.pk·6m ago

اسلام آباد کے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، گارڈن ایونیو میں جاری جے-30 صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے روز پاکستان کے نو نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے راؤنڈ رابن کے دوسرے مرحلے میں اپنے اپنے میچز جیت لیے، جس سے کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد یحییٰ، احتشام ہمایوں، ذوہیب افضل ملک، عبدالباسط، عامر مزاری، ایم حسن عثمانی، انعام قادر، محمد معاذ اور عمر جواد ملک شامل ہیں۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں 16 ممالک سے تعلق رکھنے والے 55 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں 33 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں۔

ایونٹ میں روس، ہانگ کانگ، چین، تھائی لینڈ، قازقستان، بنگلہ دیش، سنگاپور، سری لنکا، سربیا، آسٹریلیا، اسپین، کینیڈا، سویڈن، جرمنی، جاپان اور پاکستان کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی صبحِ نو، پارک ویو سٹی، دیوان سیمنٹ، بینک الفلاح اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔

صبحِ نو کی چیئرپرسن اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شاہدہ کوثر فاروق نے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری مقابلے دیکھے اور شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

بوائز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں محمد یحییٰ نے سری لنکا کے راحیل رضوی کے خلاف واک اوور حاصل کیا، احتشام ہمایوں نے تھائی لینڈ کے تاچاتم سریسن کو 6-4، 6-2 سے ہرایا، عمر جواد ملک نے قازقستان کے میراس ایداربیک کو 6-0، 6-3 سے شکست دی، عبدالباسط نے تھائی لینڈ کے پٹینن جتورونروج کو 6-0، 6-2 سے ہرایا، عامر مزاری نے تھائی لینڈ کے شان لاؤامورنپانیچ کو 6-4، 6-2 سے شکست دی، ذوہیب افضل ملک نے قازقستان کے الشنہان میخمدکالی کو 6-0، 6-1 سے ہرایا، حسن عثمانی نے سنزہر بولات کو 6-0، 6-3 سے شکست دی، محمد معاذ نے ابدار علی کو 6-1، 6-4 سے ہرایا، جبکہ انعام قادر نے بھارت کے رودرانش پٹان کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔

گرلز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں روس کی واروارا روبتسووا نے چین کی شوان یی وے کو 6-3، 6-1 سے شکست دی، روس کی آریانا گریگورین نے چین کی میمی ہو کے خلاف واک اوور حاصل کیا، قازقستان کی آئلن باکیئیوا نے چین کی یجیا وانگ کو 6-2، 6-1 سے ہرایا، قازقستان کی اڈیما السیپولوا نے روس کی ماریہ مارکے وچ کو 6-1، 6-2 سے شکست دی، قازقستان کی پولینا سوشکووا نے بنگلہ دیش کی یانا چوہدری کو 6-1، 6-0 سے ہرایا، تھائی لینڈ کی انیاوی پیسارنپانوونگ نے قازقستان کی زینیا سیمینوا کو 6-1، 7-6 (1) سے شکست دی، چین کی یوچی لی نے سری لنکا کی گیتھمی ریانا فرنینڈو کو 6-2، 6-0 سے ہرایا، اور تھائی لینڈ کی پلویپیتھ ڈاونگکیاؤ نے قازقستان کی ڈینیلیا بیس بائیوا کو 6-2، 6-0 سے شکست دی۔

چیمپئن شپ کے مقابلے کل صبح 9:30 بجے شروع ہوں گے۔

اب تک کی کہانی اسلام آباد

  1. اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبہ 60 روز میں مکمل ہوگا: محسن نقوی
  2. 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر کل سماعت
  3. پاکستان کا قیمتی پتھروں کی برآمدات 5 سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
  4. ایران کا عندیہ: امریکا شرائط مان لے تو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھل سکتا ہے
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
اسلام آبادتھائی لینڈورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپاحتشام ہمایوںمحمد یحییٰپی ٹی ایف ٹینس کمپلیکسذوہیب افضل ملک

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں