بابر اعظم پراعتماد ہیں کہ بیٹنگ فارم جلد بحال ہو جائے گی
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ پر پراعتماد ہیں اور جلد رنز بنانا شروع کر دیں گے، ساتھ ہی انہوں نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کی صلاحیت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور غلطیوں پر قابو پا کر جلد فارم بحال کریں گے۔ انہوں نے یہ بات پی سی بی کے پوڈ کاسٹ اسٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر بات کی۔
بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کی کنڈیشنز زیادہ مشکل نہیں تھیں اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ایسی ہی پچز پر کھیل چکے ہیں۔ ان کے مطابق ایک ٹیم کے طور پر ہر قسم کی کنڈیشنز کے لیے تیار رہنا ضروری ہے، کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ میں حالات ہر وقت یکساں نہیں رہتے۔
قومی کپتان نے کہا کہ بطور کپتان انہیں ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ہے اور نئے کھلاڑیوں کا قومی ٹیم کے لیے پرفارم کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے ثاقب خان کی بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کنٹرول کے ساتھ گیند بازی کی، اور جو بولرز تسلسل کے ساتھ اچھی بولنگ کرتے ہیں وہ کپتان کے لیے آسانی پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد عباس تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ہر کنڈیشن میں بولنگ کرنا جانتے ہیں، اس لیے نوجوان فاسٹ بولرز کو ان کے تجربے سے سیکھنا چاہیے۔ بابر اعظم کے مطابق طیب عارف اور محمد طحہٰ مختلف قسم کے کھلاڑی ہیں اور یہی کھلاڑی پاکستانی بیٹنگ کا مستقبل ہیں، تاہم بین الاقوامی کرکٹ میں ٹیمیں نئے بلے بازوں کو سخت چیلنجز دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی تھی۔ اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے امید پیدا کی ہے۔
اب تک کی کہانی محمد عباس
- محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
- راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا 316 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف











