اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس: 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدرات اعلیٰ سطح اجلاس میں ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کا جائزہ لیا گیا اور مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدرات ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مارکیٹ میں گندم کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر اور مارکیٹ میں اس کے فراہمی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مناسب قیمتوں پر گندم کے وافر ذخائر برقرار رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر گندم درآمد کرنے کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ تمام متعلقہ سرکاری ادارے، بالخصوص صوبائی محکمے، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک بھر میں قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی تعاون برقرار رکھا جائے اور مصنوعی قلت یا قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ روکنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کی سفارش کی جائے گی تاکہ ملک بھر میں گندم کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو مناسب قیمتوں پر آٹا فراہم کیا جا سکے۔
اب تک کی کہانی گندم
- پاکستان میں کھاد کی قیمتوں میں کمی کا امکان، ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من، کسانوں کو ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی: رانا تنویر حسین











