around.pk
Sunday, 22 November 2026
☀ کراچی 24°☀ لاہور 16°☀ اسلام آباد 13°
پاکستان

کراچی میں بکتر بند اور لگژری گاڑیوں کی ویڈیو کیس: مزید تین ملزمان گرفتار

پولیس نے ڈیفنس میں بکتر بند اور لگژری گاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں مزید تین ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ویڈیو بنانے والے کی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

around.pk·5m ago

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بکتر بند اور لگژری گاڑیوں کے قافلے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے میں پولیس نے تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت کی ہے۔ پولیس نے پہلے سے گرفتار ملزم سفیان کی نشاندہی پر مزید تین افراد کو حراست میں لیا ہے، جو ویڈیو میں نظر آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور بتائے جاتے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تھانہ ساحل میں مقدمہ نمبر 315/2026 درج کیا گیا تھا، جس میں مجموعی طور پر چھ افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ ان میں بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنی ایس اینڈ ٹی آرمرڈ کے منیجر سفیان اور فور بائی فور ایکسٹریم کی مالک نورین شیخ بھی شامل ہیں۔ ابتدائی کارروائی میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ایک لینڈ کروزر بھی تحویل میں لی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ویڈیو بنوانے والے شہری کی لگژری گاڑی بھی ضبط کر لی ہے، تاہم ویڈیو میں نظر آنے والی بکتر بند اور دیگر گاڑیاں تاحال پولیس کے قبضے میں نہیں آئیں۔ ویڈیو میں شامل بعض لگژری گاڑیوں پر پولیس طرز کی فلیشر لائٹس بھی نصب تھیں، جن کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ مقدمے میں نامزد کمپنی اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔ اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈیفنس کے علاقے دو دریا کے مقام پر بکتر بند گاڑیوں اور لگژری گاڑیوں کے قافلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں گاڑیوں کی سڑکوں پر نمائش کی جا رہی تھی۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور تفتیش جاری ہے۔

اب تک کی کہانی کراچی

  1. کراچی میں تاجر سے 70 لاکھ روپے کے موبائل فون لوٹ لیے گئے
  2. کراچی کے پوش علاقوں میں گھریلو ڈکیتیوں میں ملوث گینگ گرفتار، 7 ملزمان حراست میں
  3. سندھ میں ریبیز سے ہلاکتیں 43 تک پہنچ گئیں، کراچی کے جناح اسپتال میں 12 اموات
  4. کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو دسمبر میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافے کا خدشہ
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
کراچیڈیفنسنورین شیخایس اینڈ ٹی آرمرڈسفیانتھانہ ساحل

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں