پی ایس ایل 12 کا افتتاح پشاور میں، تاریخ میں پہلی بار شہر میزبان
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کے میچز پشاور میں بھی کھیلے جائیں گے اور افتتاحی تقریب بھی اسی شہر میں ہوگی۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں ایڈیشن کے میچز پشاور میں بھی کھیلے جائیں گے اور لیگ کی افتتاحی تقریب بھی اسی شہر میں منعقد ہوگی۔ یہ پی ایس ایل کی 12 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ پشاور کو ایونٹ کے میزبان شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔
پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پشاور کے شائقین طویل عرصے سے اپنی سرزمین پر پی ایس ایل کے انعقاد کے منتظر تھے اور لیگ کو یہاں لانے کا مقصد پاکستان کرکٹ کے لیے اس شہر کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔ اس موقع پر پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر بھی موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پشاور کے عوام لیگ کا اسی جوش و خروش سے خیرمقدم کریں گے جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری میں پشاور میں سہ فریقی سیریز بھی کھیلی جائے گی اور شہر میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کی جائے گی۔ قبائلی اضلاع میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اکیڈمی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 سال کے دوران نیا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر نہ ہونے اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کرنے کے فیصلے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، کرکٹ میں ٹیلنٹ آ رہا ہے ہم یہ ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے، قبائلی علاقوں کے لیے کرکٹ اکیڈیمی بنا رہے ہیں۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جس کا لیگ اور بالخصوص پشاور کے شائقین گزشتہ 12 سال سے انتظار کر رہے تھے۔ ان کے مطابق پی ایس ایل 12 میں چھٹے وینیو کے اضافے سے لیگ کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی کہا کہ پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے پرانا نام دوبارہ بحال کر دیا گیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں کوئی کرکٹ اسٹیڈیم نہیں بنا۔
اب تک کی کہانی پاکستان سپر لیگ
- وزیر داخلہ کی وزیراعظم سے ملاقات، ملکی امن و امان پر بریفنگ
- پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
- پی ایس ایل فرنچائزز کی بڑھتی قیمتیں اور فنانشل ماڈل کے چیلنجز
- پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا این سی اے دورہ، امام الحق اور محمد رضوان کے مستقبل کا فیصلہ این سی سی آئی اے حکام پر چھوڑ دیا










