پنجاب: مزید 5 ہزار گرین بسیں اور 5 لاکھ گھروں کا منصوبہ، مریم نواز کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید 5 ہزار گرین بسیں چلانے اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو 5 لاکھ گھروں تک بڑھانے کا اعلان کیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ کی بارہویں تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں مزید پانچ ہزار گرین بسیں چلائی جائیں گی اور ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کو پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر ان کے تقریباً ایک ہزار دن مکمل ہو چکے ہیں اور تین سال پہلے والا پنجاب اب تبدیل ہو چکا ہے، جہاں ہر شہر میں ترقیاتی کام جاری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک ہزار دنوں میں متعدد بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ’ستھرا پنجاب‘ منصوبے کے تحت صوبے کے ہر شہر، گاؤں، محلے اور گلی میں تقریباً دو لاکھ افراد پر مشتمل صفائی فورس کام کر رہی ہے اور ہر جگہ ڈیجیٹائزڈ نظام اور مشینری موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ مرحلے میں ہزاروں ٹن کوڑے کو توانائی میں تبدیل کرنے کے پاور پلانٹ لگائے جائیں گے۔
گرین بس سروس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک ہزار دنوں میں صوبے کے مختلف شہروں میں گیارہ سو گرین بسیں چلائی جا رہی ہیں، جبکہ راولپنڈی میں اسی گرین بسیں چلانے کا ارادہ ہے۔ اگلے چند ماہ میں تین ہزار گرین بسیں پنجاب کی ایک سو پچاس تحصیلوں میں سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ بسوں میں مفت وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت موجود ہے، خواتین، طلبہ اور بزرگوں کے لیے سفر مفت ہے جبکہ بیس روپے کا کرایہ برقرار رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت اب تک ڈھائی لاکھ تک گھر تعمیر ہو چکے ہیں اور صوبے میں تقریباً پچاس ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائی اور مرمت کی گئی ہیں۔ صحت کے شعبے میں کیتھ لیب اور امراضِ قلب کے مراکز کا نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے، جہاں مہنگے اسپتالوں جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں دوائی اور علاج مفت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جبکہ ملتان کے نشتر اسپتال میں کینسر یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے اور وہاں علاج معالجہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بڑے شہروں سے لوگ علاج کے لیے چھوٹے شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔
اب تک کی کہانی مریم نواز
- فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل
- مریم نواز 28 نومبر کو ہانگ کانگ کا دورہ کریں گی، نواز شریف بھی ہمراہ
- پنجاب میں جھینگا صنعت کا آغاز: 5,600 ایکڑ پر اسٹیٹس اور 1,000 تالاب تعمیر کیے جائیں گے
- پنجاب میں پنچایت نظام کی بحالی کا ڈرافٹ تیار، وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری










