around.pk
Sunday, 29 November 2026
☀ کراچی 30°☀ لاہور 23°⛅ اسلام آباد 21°
کاروبار

پی آئی اے کا 75 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا طیارہ خریداری منصوبہ، 50 نئے جہاز بیڑے میں شامل کرنے کی تیاری

پی آئی اے 2027 کی پہلی سہ ماہی میں 50 نئے طیاروں کا آرڈر دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں 20 وائیڈ باڈی اور 30 نیرو باڈی جہاز شامل ہوں گے۔ یہ قومی ایئرلائن کی 75 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا خریداری منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

around.pk·53m ago

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اپنی 75 سالہ تاریخ میں طیاروں کی سب سے بڑی خریداری کی تیاری کر رہی ہے۔ قومی ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈرین ہملٹن مانز نے ایک معروف ہوابازی جریدے کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ کمپنی 2027 کی پہلی سہ ماہی میں 50 سے زائد نئے طیاروں کا آرڈر دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مجوزہ آرڈر کے مطابق پی آئی اے اپنے بیڑے میں 20 وائیڈ باڈی اور 30 نیرو باڈی طیارے شامل کرے گی۔ نئے جہازوں کی شمولیت سے ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں نمایاں اضافہ ہوگا اور پرانے بوئنگ 777 طیاروں کو جدید، زیادہ ایندھن بچانے والے اور آرام دہ کیبن کی سہولیات سے لیس جہازوں سے تبدیل کیا جائے گا۔

نئے طیارے براہ راست خریداری، لیزنگ اور طویل مدتی فنانسنگ کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔ پی آئی اے اپنے انجینئرنگ شعبے کو بھی جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے، جبکہ نئے طیاروں کے آپریشن کے لیے انجینئرز اور فضائی عملے کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ایئرلائن کا یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافے کا بھی ارادہ ہے۔ پی آئی اے شمالی امریکہ کے روٹس پر براہ راست پروازیں شروع کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے، جبکہ چین اور مشرق بعید کے متعدد نئے مقامات کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

قومی ایئرلائن کا مقصد ایک وسیع اور معیاری فضائی نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفری ضروریات پوری کرنا ہے۔ یہ منصوبہ ملکی ہوابازی کے شعبے اور مسافروں کے لیے اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، تاہم اس کی حتمی تکمیل کا انحصار آرڈر کی حتمی منظوری اور مالیاتی انتظامات پر ہوگا۔

اب تک کی کہانی بوئنگ 777

  1. نورس اٹلانٹک کے آپریشن معطل ہونے پر پی آئی اے کی برطانیہ جانے والی دو پروازیں منسوخ
  2. نورس اٹلانٹک کی مالی مشکلات سے پی آئی اے کے یورپی روٹس متاثر ہونے کا خدشہ
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں