around.pk
Sunday, 29 November 2026
☀ کراچی 27°☀ لاہور 18°⛅ اسلام آباد 15°
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف: دفاعی و سفارتی کامیابیوں کو معاشی خوشحالی میں بدلنے کا وقت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاعی اور سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، اب انہیں معاشی فوائد میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹیکس اصلاحات، برآمدات میں اضافے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا۔

around.pk·2h ago

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاعی اور سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کامیابیوں کو معاشی فوائد اور عوامی خوشحالی میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب اور سوال و جواب کی نشست میں کہی۔ وزیراعظم نے ایران اور امریکہ کے درمیان 47 سال بعد اسلام آباد میں مذاکرات کو غیر معمولی سفارتی کامیابی قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے لیے انتھک کوششیں کیں، جن کے نتیجے میں اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایران ہمسایہ و برادر ملک جبکہ امریکہ اور خلیجی ممالک کے ساتھ بھی بہترین تعلقات ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ سال اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جبکہ رواں سال پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ طے پایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں اور اس کے کوئی جارحانہ مقاصد نہیں بلکہ اس سے خطے میں سلامتی، ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

معاشی امور پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں ایف بی آر میں طویل عرصے سے زیر التوا اصلاحات کو آگے بڑھایا گیا اور پہلی بار کرپٹ عناصر کا خاتمہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں اصلاحات کے نفاذ سے 900 ارب روپے وصول کیے گئے جو ٹیکس چوری اور کرپشن کے خاتمے کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے نیویارک میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے اس بیان کا بھی ذکر کیا کہ 'یہ بدلا ہوا پاکستان ہے' اور اسے قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو ساڑھے تین فیصد متوقع ہے تاہم جلد کم از کم چھ فیصد گروتھ حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ممکنہ طور پر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا جبکہ آئی ٹی برآمدات 4 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو تین سال قبل تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر تھیں۔

انہوں نے زراعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق تبدیل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور زراعت چھ ماہ میں معیشت کا چہرہ بدل سکتی ہے۔ نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں جدید ٹیکنالوجی، ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم اور پیداواری روزگار فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے آئی ٹی، اے آئی، ووکیشنل اور اسکل ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے گرین یوتھ موومنٹ سے متعلق اقدامات جبکہ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے نوجوانوں کی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، بھمبر میں پہلا دانش اسکول دسمبر میں مکمل ہو جائے گا جبکہ دوسرا باغ میں قائم کیا جا رہا ہے۔ ان اسکولوں میں ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر داخلے دیے جا رہے ہیں جو آزاد کشمیر کے منظرنامے کو بدل دیں گے۔

اب تک کی کہانی فیلڈ مارشل عاصم منیر

  1. وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سپارکو کا دورہ، تیانگونگ اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلا نورد سے براہ راست گفتگو
  2. فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل
  3. فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملائیشیا کا دورہ، دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  4. آرمی چیف کا میران شاہ دورہ، شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں