around.pk
Saturday, 21 November 2026
☀ کراچی 22°☀ لاہور 15°☀ اسلام آباد 13°
دنیا

ایران کا امریکی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان، جزیرہ خارک پر 14 سے زائد تیل بردار جہاز جمع

ایران نے امریکی بحری اور معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کا اعلان کیا ہے جبکہ جزیرہ خارک پر 14 سے زائد آئل ٹینکرز جمع ہو گئے ہیں۔

around.pk·1m ago

ایران نے امریکی بحری اور معاشی ناکہ بندی کو ختم کرانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد معاشی ناکہ بندی کو ایران جنگی اقدام تصور کرتا ہے اور تہران اسے ختم کرانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

غریب آبادی نے بتایا کہ ایران نے اپنا مؤقف امریکا اور ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک بشمول قطر تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ قطری حکام کا ایک وفد گزشتہ روز تہران پہنچا تھا جہاں ایرانی حکام کے ساتھ دو گھنٹے تک مذاکرات ہوئے تاہم مذاکرات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اور بحری جہازوں کی نگرانی کرنے والے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے اہم تیل بردار مرکز جزیرہ خارک پر 14 سے زائد آئل ٹینکرز جمع ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان جہازوں کے عملے کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے اور ان پر ایرانی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔

ایران ان جہازوں کو قافلے کی شکل میں خلیج عمان کی جانب روانہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ امریکی ناکہ بندی کو چیلنج کیا جا سکے۔ تاہم قافلے کی روانگی کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جزیرہ خارک ایران کی خام تیل کی برآمدات کا مرکزی مرکز ہے جہاں سے ملک کے تقریباً 85 سے 90 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس صورتحال پر عالمی مارکیٹ کی نظر ہے کیونکہ تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

اب تک کی کہانی قطر

  1. دنیا بھر میں جی ٹی اے 6 کا چرچا، مگر چھ ممالک میں گیم کیوں دستیاب نہیں؟
  2. فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  3. ٹرمپ کی ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے منصوبوں پر غور شروع
  4. این سی سی آئی اے کا ڈارک ویب پر خفیہ ڈیٹا فروخت کرنے والے ملزم کی گرفتاری
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
امریکاایرانمعیشتقطرخلیج عمانکاظم غریب آبادیجزیرہ خارک

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں