ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو کروڑوں ڈالر کا نقصان
مشرق وسطیٰ کی ایئر لائنز کو 2026 میں 4.3 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا، 46 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، قطری ایئرویز سب سے زیادہ متاثر
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی نے عالمی ہوابازی کی صنعت کو شدید متاثر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے نتیجے میں عالمی ایئر لائنز کو کورونا وائرس کی وبا کے بعد سب سے بڑا مالی دھچکا لگا ہے اور مشرق وسطیٰ کی ایئر لائنز کو 2026 میں 4.3 ارب ڈالر کے نقصان کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2025 میں 7.2 ارب ڈالر کا منافع کمانے والی مشرق وسطیٰ کی ایئر لائنز اس بار خسارے میں چلی گئی ہیں۔ جنگ کے بعد دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کی مارکیٹ ویلیو میں 53 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مشرق وسطیٰ کی ٹریول انڈسٹری کو روزانہ 60 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
ایران امریکا کشیدگی کے باعث 46 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ قطر ایئرویز کو جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ایئر لائن قرار دیا گیا ہے جہاں جون سے اکتوبر تک 20 لاکھ نشستیں کم ہوئیں۔ ایمریٹس گروپ کے منافع میں 66 فیصد کمی واقع ہوئی اور منافع ایک ارب ڈالر رہ گیا جبکہ مسافروں کی تعداد 22 فیصد کم ہو کر 2 کروڑ 18 لاکھ رہ گئی۔
جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایمریٹس کی 1,581 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 6 لاکھ 44 ہزار سے زائد نشستیں متاثر ہوئیں۔ اتحاد ایئرویز نے ابتدائی مرحلے میں 193 پروازیں منسوخ کیں اور بعد ازاں 4 لاکھ 50 ہزار نشستیں کم کر دیں۔ ایران کی فضائی حدود 58 روز تک بند رہیں جبکہ تہران کا امام خمینی ایئرپورٹ 25 اپریل کو دوبارہ کھولا گیا تاہم فضائی آپریشنز تاحال محدود ہیں۔
جنگ کے باعث ایئر انڈیا کے بین الاقوامی مسافروں میں 36 فیصد کمی واقع ہوئی اور انڈیگو کی 500 سے زائد پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش سے جیٹ فیول کی قیمت میں 80 فیصد سے زائد اضافہ ہوا جس سے عالمی فضائی آپریشنز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اب تک کی کہانی ایران امریکا کشیدگی
- آبنائے ہرمز میں کھاد بردار جہازوں کی رکاوٹ؛ اقوام متحدہ کا عالمی غذائی بحران سے خبردار
- ایران امریکا تنازع کے اثرات؛ خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 32 فیصد کمی
- ترک صدر اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایران کشیدگی اور یوکرین جنگ پر گفتگو
- ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی: قشم جزیرے پر میزائل حملوں کا دعویٰ، ٹرمپ کا ایرانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت











