ترک صدر اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایران کشیدگی اور یوکرین جنگ پر گفتگو
ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات، ایران امریکا کشیدگی، روس یوکرین جنگ اور عالمی و علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
ترک ایوان صدر کے شعبہ اطلاعات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، روس یوکرین جنگ سمیت عالمی اور علاقائی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترک صدر نے اس موقع پر امریکا کے ساتھ تعاون میں مزید اضافے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آنے والے عرصے میں دوطرفہ تعلقات کو نئی رفتار دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کو ترجیح دے گا۔
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے صدر اردوان نے زور دیا کہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اس سلسلے میں ثالثی اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ خطے میں کشیدگی میں کمی آئے۔
روس یوکرین جنگ کے حوالے سے ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششوں میں جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور کیف اور ماسکو دونوں کے ساتھ روابط بڑھانے کی اہمیت برقرار ہے۔
گفتگو کے دوران صدر اردوان نے آرگنائزیشن آف ترکک اسٹیٹس کے سربراہی اجلاس کی حمایت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا جب ترکیہ علاقائی سفارت کاری میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور مختلف بین الاقوامی بحرانوں کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اب تک کی کہانی ایران امریکا کشیدگی
- ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی: قشم جزیرے پر میزائل حملوں کا دعویٰ، ٹرمپ کا ایرانیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
- قطر میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے بعد ایرانی وفد وطن واپس، معاہدے کا مسودہ تیار
- ایران تنازعے کے خاتمے کی امید پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کمی
- ایران امریکا کشیدگی کے باعث پیٹرول قیمتوں کا تعین کرنے کا طریقہ کار تبدیل








