کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکا، مختلف شہروں میں سپلائی معطل

بلوچستان کے علاقے سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔
پولیس کے مطابق سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن میں گاؤں غلام رسول ملک کے مقام پر دھماکا ہوا۔
Also Read
پولیس حکام کا کہنا ہے پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے جائے واقعہ پر پہنچ کر واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پائپ لائن میں دھماکا گیس پریشر کے باعث ہوا ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔