ٹوکیو سے جسٹن بیبر کی پاکستانی برانڈ کے کپڑوں میں تصاویر وائرل

عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی ٹوکیو سے پاکستانی برانڈ کے کپڑوں میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شادی کی 5 ویں سالگرہ کے موقع پر جسٹن بیبر نے اپنے نئے منفرد اسٹائل سے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
جسٹن بیبر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹوکیو سے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کیں۔
ان تصاویر میں گلوکار کو پر سکون ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Also Read
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عقابی نظر رکھنے مداحوں نے فوراََ یہ بات نوٹس کرلی کہ جسٹن بیبر نے پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کی نئی کلیکشن کی گلابی رنگ کی کڑھائی والی شرٹ پہنی ہے۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستانی فیشن انڈسٹری عالمی سطح پر اپنی خاص شناخت بنا رہی ہے۔
یاد رہے کہ جسٹن بیبر سے پہلے بھی کئی معروف شوبز شخصیات نے اہم تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کا انتخاب کرتے نظر آئے ہیں۔