پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تیاریاں شروع

کئی عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد بلآخر اداکارہ پرینیتی چوپڑا سیاسی شخصیت راگھو چڈھا سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
شادی کی تقریب راجستھان میں منعقد ہوگی، تاہم اس شادی سے قبل کی تقریبات کےلیے دونوں اس وقت نئی دہلی پہنچ چکے ہیں۔
شادی کی ابتدائی رسومات سے متعلق تقریبات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جو نئی دہلی میں راگھو کے گھر پر منعقد کی جائیں گی۔
Also Read
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ سامان راگھو چڈھا کے گھر میں لایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں راگھو اور پرینیتی کی منگنی کی تقریب بھی اسی مقام پر ہوئی تھی۔
دونوں کی شادی کی تقریب راجستھان کے علاقے ادےپور میں منعقد ہوگی تاہم اس سے قبل نئی دہلی میں راگھو کے گھر پر دو ہفتے طویل شادی سے پہلے کی تقریبات جاری رہیں گی۔