حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آشوب چشم کی وبا میں اضافہ

سندھ میں حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں آشوب چشم کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث روزانہ سیکڑوں مریض اسپتال پہنچ رہے ہیں۔
آشوب چشم نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد حیدرآباد اور اندرون سندھ کے دیگر شہروں اور دیہاتوں کا رخ کرلیا ہے، چند دنوں میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
Also Read
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اپتھمالوجی ویزول سائنسز کے امراض چشم کا کہنا ہےکہ آشوب چشم تیزی سے پھیل رہا ہے جو کراچی کے بعد سندھ کے دیگر علاقوں تک پہنچ گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق آشوب چشم کے مریضوں میں بیکٹیریا کے جراثیم پائے گئے ہیں جب کہ دیگر امراض میں آنے والے متعدد مریضوں میں بھی آشوب چشم پایا گیا ہے۔
ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے انفیکشن سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جس کیلئے ہاتھوں کو دھونا، کالا چشمہ لگانا، تکیہ اور تولیہ علیحدہ کرنا شامل ہیں۔