The news is by your side.

’خون کا پیسہ نہیں چاہیے‘- فلسطین تنازع پر معروف میک اپ برانڈ کی بانی کا خاتون کو کرارا جواب

ہدیٰ قطان کا اسرائیلی خاتون کو 'خون کا پیسہ' والا جواب، سوشل میڈیا پر وائرل

0

عراقی نژاد امریکی میک اپ آرٹسٹ اور معروف میک اپ برانڈ ہدیٰ بیوٹی کی چیف ایگزیکٹیو ہدیٰ قطان نے اسرائیل-حماس تنازع پر اپنا مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کرنے والی خاتون صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

ہدیٰ بیوٹی ایک مشہور غیر ملکی میک اپ برانڈ ہے جس کے سوشل میڈیا پر کڑوروں فالوورز ہیں، پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ایشیائی اور یورپی ممالک میں اس برانڈ کے پروڈکٹس کی فروخت ہوتی ہے۔

ہدیٰ بیوٹی برانڈ کی بانی ہدیٰ قطان نے حال ہی میں فلسطین کی کھل کی حمایت کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے میک اپ برانڈ کے بائیکاٹ کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔

حال ہی میں ہدیٰ قطان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے انسٹاگرام پر کچھ ویڈیو پوسٹ کی تھیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’آپ حماس کے خلاف ہوکر فلسطینیوں اور ان کے حقوق کو سپورٹ کرسکتے ہیں، آپ فلسطینیوں کے حقوق کی وکالت کر سکتے ہیں اور حسب اللہ یا ایرانی حکومت کے خلاف بھی ہوسکتے ہیں، آپ یوکرین کی حمایت کر سکتے ہیں اور اسرائیل کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو بھی مسترد کر سکتے ہیں، یہ موقف متضاد نہیں ہیں۔

 

انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ چند روز کے دوران میں نے جو تصاویر دیکھیں، مجھے بہت دکھ ہوا، عام شہریوں کو کبھی قتل یا یرغمال نہیں بنایا جانا چاہیے، یہ ایک جرم ہے، حماس نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، اسرائیل غزہ میں جو کچھ کررہا ہے وہ بھی جرم ہے، اسرائیل کی نسل پرست ریاست نے فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کیا ہے کیونکہ یہ ریاست فلسطینی شہریوں اور مسلح افراد کے درمیان فرق نہیں کرتی ہے۔

ہدیٰ قطان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل کئی دہائیوں تک فلسطینی بچوں کا قتل کررہا ہے، غزہ میں 50فیصد بچے ہیں۔ قبضہ کرنے سے کبھی امن نہیں آئے گا، فلسطین کو آزاد کرو۔


ہدیٰ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر ایک سوشل میڈیا صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے غور کیا یا نہیں لیکن اسرائیل میں آپ کو اور آپ کے پروڈکٹس کو پسند کیا جاتا ہے اسرائیلی آپ کے پروڈکٹس خریدتے بھی ہیں لیکن آپ غزہ کی حمایت کررہی ہیں، اگر آپ نے یہ جاری رکھا تو اسرائیلی آپ کے پروڈکٹس خریدنا چھوڑدیں گے چاہے پھر وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں’۔

خاتون نے لکھا کہ یہ آپ کے لیے شرم کی بات ہے کیوں کہ اسرائیلیوں کی بڑی تعداد آپ کے پروڈکٹس خریدتی ہے اور غزہ کے پاس اتنا پیسا نہیں کہ وہ آپ کے پروڈکٹس خرید سکیں کیوں کہ وہ ہتھیار خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔

سوشل میڈیا خاتون صارف کے کمنٹ پر ہدیٰ قطان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے ’۔

ہدیٰ قطان کی جانب سے خاتون کو کرارا جواب دینے پر ان کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہا ہے جس پر دیگر سوشل میڈیا صارفین ہدیٰ بیوٹی کی بانی کی تعریفیں بھی کررہے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو