The news is by your side.

ٹیم کے تمام کھلاڑی سپورٹ چاہتے ہیں: شاہین کی فینز سے درخواست

0

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ورلڈکپ کے دوران مداحوں سے سپور ٹ مانگ لی۔

گفتگو کے دوران شاہین آفریدی اور اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا کہ بھارت میں کسی فاسٹ بولر کی گیند اتنی سوئنگ نہیں ہورہی، پھر بھی کوشش تھی کہ نئی بال سے وکٹ مل جائے اور ٹیم کو اچھا آغاز ملے۔

شاہین نے گزشتہ میچ میں اپنائی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف کوشش تھی بیٹر کو ڈاٹ بال کھلاؤں تاکہ چانس ملیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے اینڈ سے افتخار کے ساتھ بولنگ کرکے اچھا لگا، افتخار کو بولنگ کا تجربہ ہے، پہلے بھی میرے ساتھ دوسرے اینڈ سے انہوں نے بولنگ کی، شائقین سے کہوں گا کہ وہ اچھے اور برے وقت میں سپورٹ کریں، فینز کے سپورٹ کی وجہ سے ٹیم نمبر ون بھی بنی ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی آپ کی سپورٹ چاہتے ہیں۔

عبداللہ جس طرح کا کھلاڑی ہے وہ لمبی باری لے سکتا ہے: فخر زمان
گفتگو کے دوران فخر زمان نے کہا کہ کولکتہ پاکستان کی جیت میں اگر آپ کا کردار اہم ہو تو خوشی ہوتی ہے، ابھی ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال ہےاگلے دو میچ بھی اچھے رن ریٹ جیتنے کی کوشش ہوگی۔

اوپننگ بیٹر نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلےجو فارم تھی اس کے بعد اچھی اننگز کھیل کرخوشی ہورہی ہے، جب ٹیم اسکور 100ہوا تو عبداللہ شفیق کے ساتھ پلان بنایا، دونوں کی کوشش سنچری کی نہیں بلکہ جلدی ہدف تک پہنچنا تھا تاکہ رن ریٹ اچھا ہو۔

فخر زمان نے مزید کہا کہ عبداللہ کے ساتھ لاہور قلندر سے بھی 2 سیزن اوپننگ کی، عبداللہ جس طرح کا کھلاڑی ہے وہ لمبی باری لے سکتا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو