The news is by your side.

کراچی کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملیں

0

کراچی کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایک لاش اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں لنک روڈ پر جھاڑیوں سے ملی، مرنے والے کی عمر 50 سے 60 سال کے درمیان ہے۔

لاش کچھ روز پرانی ہے۔ لاش کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے جبکہ فوری طور پر وجہ موت بھی معلوم نہیں ہوسکی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا ۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار سے بھی ایک ملی جس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے جبکہ اس پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔ مرنے والے کی عمر 25 سے 30 برس کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو