The news is by your side.

بھارت میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے جاری

0

بھارتی ریاست کیرالا کے بعد مغربی بنگال میں بھی اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

کولکتا میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے ’فلسطین آزاد کرو‘ کے پلے کارڈز اٹھاکر عالمی برداری سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل تنازع کی قیمت بچے چکا رہے ہیں، اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 500 سے زیادہ بچوں کی جانیں جاچکی ہیں۔

یونیسیف نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ صرف نمبر نہیں بلکہ معصوم بچے ہیں، اس جنگ کے اثرات بچوں کے ذہنوں میں زندگی بھر رہ سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو