وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر صدر الہام علیوف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8 نومبر آذربائیجان کی قوم کی جرأت اور قربانیوں کی یادگار ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر صدر الہام علیوف اور برادر ملک کے عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 نومبر آذربائیجان کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے جو اس قوم کی جرأت، عزم اور قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آذربائیجان نے تقریباً تین دہائیوں کے بعد اپنی علاقائی سالمیت بحال کی، اور یہ کامیابی شہداء کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے آذربائیجان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑا تھا اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا۔
شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات کو ناقابلِ شکست قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال باکو میں یومِ فتح کی پریڈ میں صدر الہام علیوف کے ہمراہ شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، جو دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان ترقی کی نئی منازل طے کرتا رہے اور جنوبی قفقاز خطہ پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔ انہوں نے صدر الہام علیوف کے نام اپنے پیغام میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات تاریخی اور برادرانہ ہیں، اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ یومِ فتح آذربائیجان میں ہر سال 8 نومبر کو منایا جاتا ہے، جسے قومی تعطیل کی حیثیت حاصل ہے۔
اب تک کی کہانی شہباز شریف
- نواز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایت
- دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کا پیغام: ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ
- دیوالی امن، رواداری اور باہمی احترام کا پیغام دیتی ہے: شہباز شریف
- وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ








