افغان طالبان کی جانب سے صحافت پر سخت پابندیاں، 77 سے زائد صحافی گرفتار
رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان حکومت نے اگست 2021 سے اب تک 20 سے زیادہ غیر قانونی پابندیاں عائد کی ہیں، جبکہ 77 سے زیادہ صحافی گرفتار ہو چکے ہیں۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے آزادی صحافت پر مسلسل قدغنیں لگائی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں صحافیوں کو گرفتاری، قید اور دھمکیوں جیسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (RSF) کی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان حکومت صحافیوں کے خلاف منظم طریقے سے جبر اور سنسرشپ کا استعمال کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک 77 سے زیادہ افغان صحافی گرفتار ہو چکے ہیں اور انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑی ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان میں آزادی صحافت پر 20 سے زیادہ غیر قانونی پابندیاں بھی عائد کی جا چکی ہیں، جن کا مقصد میڈیا کی آزادانہ رپورٹنگ کو محدود کرنا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی 'ڈائریکٹوریٹ 015' صحافیوں کی نگرانی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ اس ادارے کو آن لائن مہمات چلانے اور سوشل میڈیا پر خبریں پھیلانے کے لیے 7 کروڑ افغانی سے زیادہ کا بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت اپنے حق میں پروپیگنڈا کرنے اور مخالفین کو بدنام کرنے کے لیے تقریباً 1500 سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کر رہی ہے۔ یہ اکاؤنٹس آن لائن بیانیے کو کنٹرول کرنے اور عوامی رائے کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق صحافیوں پر یہ بڑھتا ہوا دباؤ افغانستان میں آزاد میڈیا کے لیے سنگین خطرہ ہے، کیونکہ گرفتاریوں اور دھمکیوں کے باعث بہت سے صحافی ملک چھوڑنے یا پیشے سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال نے ملک میں معلومات کی آزادانہ دستیابی اور عوامی شعور کو شدید متاثر کیا ہے۔
اب تک کی کہانی پاک افغان کشیدگی
- کرم کے علاقے میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، افغان پوسٹوں کو بھاری نقصان
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا افغان طالبان حکومت کو بھارت کی پراکسی قرار دینے کا انکشاف، کرائے کے جنگجوؤں کے استعمال کا الزام
- افغان طالبان کے دہشت گرد گروہوں کو امریکی اسلحہ فراہم کرنے کے شواہد سامنے
- وزارت اطلاعات کا افغان طالبان پر سخت ردعمل: دہشت گردی کے خلاف کارروائی سے انکار تعلقات کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ







