وفاقی آئینی عدالت کا وراثت سے متعلق اہم فیصلہ: شرعی حصے سے محرومی ناجائز قرار
وفاقی آئینی عدالت نے وراثت کے انتقال سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکارڈ کی درستگی کسی کو اس کے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتی، اور جائداد کی تقسیم اسلامی قانونِ وراثت کے تحت ہوگی۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
وفاقی آئینی عدالت نے وراثت کے انتقال سے متعلق ایک اہم اور تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ وراثتی جائداد کے اندراج یا انتقال کی درستگی کسی وارث کو اس کے شرعی حصے سے محروم کرنے کا جواز نہیں بن سکتی۔ گیارہ صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے تحریر کیا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے متعلقہ اپیلیں خارج کر دی گئیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ اصول واضح کیا کہ جائداد کی تقسیم محض قرابت داری یا خونی رشتے کی بنیاد پر نہیں ہوتی، بلکہ اسلامی قانونِ وراثت اور مقررہ قانونی زمروں کے تحت ہوتی ہے۔ عدالت کے مطابق بیوہ اور بہنوں کے حصے مقرر ہونے کے بعد بچنے والی جائداد پر عصبہ یعنی مرد رشتہ دار کا حق قائم ہوتا ہے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ قانونی عصبہ کی موجودگی میں ’رد‘ کا اصول نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ مقررہ حصص کی تقسیم کے بعد جو بقیہ حصہ رہ جاتا ہے، وہ اس مقدمے میں چچا زاد بھائی کا بنتا ہے، اور عدالت نے وراثت کے اس مقدمے میں چچا زاد بھائی کا دعویٰ درست قرار دیا۔
آئینی عدالت نے یہ نکتہ بھی اجاگر کیا کہ محض ریونیو اندراجات یا رسمی کارروائیوں سے اصل قانونی حق تبدیل نہیں ہوتا۔ یہ فیصلہ اس مقدمے میں دیا گیا جس کا تعلق شہری محمد اصغر کی وفات کے بعد ان کی جائداد کی تقسیم کے تنازعے سے تھا۔
قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ وراثتی تنازعات کے حل میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جائداد کی تقسیم میں شرعی حصص اور قانونی زمروں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اور ریکارڈ میں کی گئی معمولی تبدیلیاں کسی وارث کے بنیادی حق کو ختم نہیں کر سکتیں۔
اب تک کی کہانی وفاقی آئینی عدالت
- وفاقی آئینی عدالت کا تھری ایم پی او گرفتاریوں کے معاملے پر حکم امتناع میں ترمیم کا فیصلہ
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خلاف اپیلیں: اختر مینگل اور راجا ناصر کی آئینی عدالت میں فریق بننے کی درخواستیں
- بیرسٹر گوہر کا آئینی عدالت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار، حکم امتناع واپس لینے کے لیے رجوع کرنے کا اعلان
- وفاقی آئینی عدالت کا پشاور ہائی کورٹ کے احکامات معطل کرنے کا فیصلہ







