around.pk
Saturday, 21 November 2026
☀ کراچی 21°☀ لاہور 15°☀ اسلام آباد 13°
کھیل

بنگلادیش کے تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم انجری کی وجہ سے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

around.pk·5m ago

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم انجری کے باعث سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران گروئن انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

108 ٹیسٹ میچز کا تجربہ رکھنے والے مشفق الرحیم نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب صفر اور 22 رنز بنائے تھے۔ بنگلادیش کے فزیو کے مطابق انہوں نے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں ران کے جوڑ کے حصے میں شدید درد کی شکایت کی تھی، جس کے بعد جوہانسبرگ میں ان کا ایم آر آئی اسکین کیا گیا۔

اسکین رپورٹ میں کولہے کی ہڈی کے اطراف سوزش اور جلن کی تصدیق ہوئی ہے۔ فزیو کے مطابق مشفق الرحیم کو فوری آرام اور ٹارگٹڈ ری ہینلیٹیشن پروگرام کی ضرورت ہے تاکہ انجری کی شدت میں اضافے سے بچا جا سکے، اسی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کو فاسٹ بولر حسن محمود کی خدمات بھی حاصل نہیں ہوں گی، جو کہنی کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ حسن محمود نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ ٹیم کے فارم میں موجود نمایاں بولر تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 23 نومبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ مشفق الرحیم اور حسن محمود کی غیر موجودگی میں بنگلادیش کو جنوبی افریقا کے مضبوط بولنگ اٹیک کا سامنا ہوگا، جس سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اب تک کی کہانی جوہانسبرگ

  1. بنگلا دیشی بلے باز توحید ہردوئے پر آئی سی سی کا جرمانہ، دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی
  2. جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
  3. لٹن داس نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  4. بنگلادیش نے جنوبی افریقا میں تاریخ رقم کر دی، 400 رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
کرکٹبنگلہ دیشجنوبی افریقہجوہانسبرگمشفق الرحیمسنچورینحسن محمود

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں