سندھ کی تقسیم نہیں ہوگی، صوبہ ایک رہے گا: ناصر شاہ
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کا کوئی امکان نہیں، صوبہ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے، اس لیے ریفرنڈم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے واضح کیا ہے کہ صوبے کی تقسیم نہیں ہوگی اور سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔ ہالا میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ریفرنڈم سے نہیں گھبراتی، لیکن جب سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے تو پھر ریفرنڈم کس بات کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کے قیام کا فیصلہ متعلقہ صوبوں کی اسمبلیوں کی خواہش اور قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ پیپلزپارٹی اور سندھ اسمبلی نہیں چاہتے کہ سندھ میں مزید صوبے بنائے جائیں، جبکہ اردو بولنے والے بھی واضح کرچکے ہیں کہ وہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے۔
بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد دورے کا حوالہ دیتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ وہاں کہا گیا کہ ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے، لیکن واپسی کے بعد بھی بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ صوبے کی تقسیم نامنظور ہے۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ آصف زرداری کے ایک بیٹے نے صوبے بنانے کا نعرہ لگایا ہے جبکہ دوسرے نے خون بہانے کی بات کی ہے، انہوں نے جواب دیا کہ آصف زرداری کا ایک ہی بیٹا بلاول بھٹو زرداری ہے اور انہی کی بات چلے گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا موازنہ محسن نقوی سے نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے معاملے پر ایک وفاقی وزیر نے شوشا چھوڑا ہے جسے سب پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں، تاہم سندھ کی تقسیم کا کوئی امکان نہیں۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے، جس کے بعد صوبائی وزرا کی جانب سے مسلسل یہ موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ صوبے کی سالمیت کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
اب تک کی کہانی سندھ اسمبلی
- سندھ اسمبلی میں طلبہ یونین کے فوری انتخابات کے لیے قرارداد جمع
- سندھ حکومت کا خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل، صوبے کی تقسیم مسترد
- سندھ اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا









