around.pk
Monday, 23 November 2026
☀ کراچی 28°☀ لاہور 20°☀ اسلام آباد 19°
پاکستان

کراچی: رینجرز نے ڈکیتی کی 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لیے

رینجرز نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔

around.pk·5m ago

کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں شہر کے علاقے میمن گوٹھ سے عمل میں آئیں۔ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں زین العابدین، شایان، اکبر عرف شانی اور راشد رشید شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے پانچ پستول، ایک رپیٹر، ایک بارہ بور رائفل بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے انتالیس موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ رینجرز کے مطابق ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملیر اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی تین سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے حال ہی میں گونگا گوٹھ میں نجی بینک کے دو ملازمین سے پچھتر ہزار روپے اور دو موبائل فون چھینے، جبکہ جام گوٹھ روڈ پر ایک شہری سے ایک موٹرسائیکل، موبائل فون اور دس ہزار روپے نقدی بھی چھینی گئی۔

رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم زین العابدین گرفتاری سے بچنے کے لیے عسکری ادارے کا جعلی کارڈ استعمال کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔

گرفتار ملزمان کو اسلحہ، ایمونیشن اور برآمد شدہ سامان کے ہمراہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اب تک کی کہانی برآمدات اور تجارت

  1. پشاور پولیس کی کارروائی: دو مبینہ اسٹریٹ کرمنل ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  2. بیلٹ اینڈ روڈ جرنلسٹس فورم 2026ء: 50 ممالک کے صحافیوں کی شرکت، تجارت میں 18.5 فیصد اضافہ
  3. پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
  4. لبنان کی فوج نے شام سے اسمگل شدہ 264 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، تین افراد گرفتار
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
کراچیبرآمدات اور تجارتملیررینجرزمیمن گوٹھپولیسزین العابدین

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں