around.pk
Monday, 23 November 2026
☀ کراچی 28°☀ لاہور 20°☀ اسلام آباد 19°
پاکستان

پاکستان میں صحافیوں کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پی ایف یو جے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی جبری برطرفیاں، تنخواہوں میں عدم اضافہ اور اظہارِ رائے پر پابندیاں صحافتی برادری کے لیے سنگین مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

around.pk·1m ago

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو شدید معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایکسپریس نیوز اور سینچری ایکسپریس کے دفتر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جہاں بیورو چیف رضا الرحمان اور دیگر عملے نے ان کا استقبال کیا۔

افضل بٹ نے کہا کہ ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں، تنخواہوں میں عدم اضافے اور اظہارِ رائے پر پابندیوں کے باعث صحافتی برادری شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 12 بیورو دفاتر کی بندش کے نتیجے میں 122 میڈیا ورکرز بے روزگار ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر ملازمین بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا کو اس وقت جس صورتحال کا سامنا ہے، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ آزادی صحافت کے حوالے سے غیر اعلانیہ پابندیوں اور خود ساختہ سنسرشپ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ڈیجیٹل قوانین کے تحت بھی صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے این سی سی آئی اے کی کارروائیوں اور صحافیوں و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کی گرفتاریوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔

پی ایف یو جے کے صدر نے اعلان کیا کہ آزادی اظہار اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے فیصلہ کن تحریک مرحلہ وار آگے بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلے میں 10 اور 11 نومبر کو کراچی میں 24 گھنٹے کا دھرنا دیا گیا، جس میں سینکڑوں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی۔ اب 23 اور 24 نومبر کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے باہر 24 گھنٹے کا احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

افضل بٹ نے کہا کہ کراچی کے بعد یہ تحریک بلوچستان سے آگے پنجاب اور گلگت بلتستان تک پہنچے گی، جس کے بعد اسلام آباد میں ملک بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ حتمی احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

اب تک کی کہانی ایکسپریس نیوز

  1. ایچ ای سی کا 44 جامعات میں کمپیوٹر سائنس داخلے بند رکھتے ہوئے نیا اسکل ٹیسٹ 2027 کا اعلان
  2. لاہور میں سنگین جرائم کی وارداتوں میں 45 فیصد کمی، سی سی پی او کا پولیس حکمت عملی کو کریڈٹ
  3. شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین روز سے بند، ہزاروں مسافر پھنس گئے
  4. فاطمہ اصغر کیس: ملزم قاری علی کا تشدد کا اعتراف، تفتیش میں اہم انکشافات
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
اسلام آبادمعیشتایکسپریس نیوزافضل بٹبلوچستان یونین آف جرنلسٹسپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹسکوئٹہ پریس کلب

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں