سینڈ پیپر اسکینڈل: اے بی ڈی ویلیئرز کا آسٹریلوی ٹیم پر نئے الزامات
جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ سے ہی گیند سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی تھی۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
جنوبی افریقا کے سابق اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے 2018 کے مشہور سینڈ پیپر اسکینڈل سے متعلق ایک نیا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آسٹریلوی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے ہی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی تھی۔
ڈی ویلیئرز کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران کیمرون بینکرافٹ سینڈ پیپر کے استعمال کے دوران پکڑے گئے تھے، تاہم یہ عمل اس سے قبل ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھی جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ کنگزمیڈ میں گیند کا غیر معمولی طور پر جلد ریورس سوئنگ ہونا شکوک پیدا کرتا ہے۔
انہوں نے آسٹریلوی بولرز پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ گیند کی حالت تبدیل ہونے سے متعلق انہیں ضرور علم ہوگا، اس لیے اب کھلاڑیوں کو اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے۔ یہ تنازع اس وقت دوبارہ شدت اختیار کر گیا جب عثمان خواجہ نے دعویٰ کیا کہ بال ٹیمپرنگ کے منصوبے سے پوری آسٹریلوی ٹیم واقف تھی۔
دوسری جانب کیمرون بینکرافٹ نے کہا تھا کہ سینڈ پیپر کا استعمال دوسرے ٹیسٹ میں شروع ہوا۔ اس اسکینڈل کے بعد اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی ٹیسٹ کپتانی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قیادت کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات مسترد کر دیے ہیں۔ کمنز نے بھی اسکینڈل سے لاعلمی کا مؤقف اختیار کیا ہے اور اس پر ڈٹے رہنے کا اعادہ کیا ہے۔
اب تک کی کہانی اسٹیو اسمتھ
- سینڈ پیپر اسکینڈل: کیمرون بینکرافٹ کا دعویٰ، پوری ٹیم اور کوچز کو علم تھا
- بال ٹیمپرنگ تنازع: عرفان پٹھان نے عثمان خواجہ کے مؤقف کی تصدیق کردی
- سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کے انکشافات کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف سامنے آ گیا
- اسٹیو اسمتھ کی گردن کی انجری میں بہتری، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل واپسی متوقع









