ذیشان علی کے ساتھ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پاکستانی پکوانوں کی فہرست سامنے آ گئی
چینی خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلا باز ذیشان علی کے لیے 100 سے زائد حلال کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے جن میں بیف نہاری، لیمب قورمہ اور چکن بٹر جیسے روایتی پکوان شامل ہیں۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
چین کے خلائی اسٹیشن پر پاکستانی ذائقوں کی خوشبو بھی پہنچ گئی ہے، جہاں پاکستانی خلا باز ذیشان علی کے لیے سو سے زائد اقسام کے خصوصی حلال کھانے تیار کیے گئے ہیں جن میں روایتی پاکستانی پکوان بھی شامل ہیں۔ یہ انتظام شنزو 24 مشن کے تحت کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ذیشان علی سمیت تین خلا باز خلا کا سفر کر رہے ہیں۔
مینو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، چنے اور چکن بٹر سمیت متعدد روایتی پکوان شامل کیے گئے ہیں۔ خلائی اسٹیشن پر چھ افراد کے لیے ایک خصوصی ڈنر بھی ترتیب دیا گیا ہے، جس میں پاکستانی اور چینی خلا باز اپنے اپنے مقامی ذائقوں سے لطف اندوز ہوں گے۔
مشن کے ارکان تقریباً ایک ہفتہ خلا میں گزاریں گے اور اس دوران مختلف سائنسی تجربات اور تکنیکی آزمائشیں انجام دیں گے۔ ماہرین کے مطابق خلا میں کھانے پینے کے انتظامات میں خاص احتیاط برتی جاتی ہے تاکہ خلا بازوں کی صحت اور توانائی برقرار رہے۔
ذیشان علی کی خلائی مہم پاکستان کے لیے سائنسی اور تکنیکی لحاظ سے اہم سنگ میل ہے، اور ان کے ساتھ بھیجے گئے روایتی پکوان پاکستانی ثقافت کی نمائش کا ذریعہ بھی بنے ہیں۔ اس مشن سے خلائی تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کے شعبے میں مزید مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
اب تک کی کہانی ذیشان علی
- وفاقی وزیر اطلاعات کا کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر کا افتتاح، 25 نومبر کو خلائی مشن کا دن قرار
- ذیشان علی کی خلائی پرواز نئے پاکستان کی شروعات ہے، احسن اقبال
- صدر زرداری کا پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن پر قوم کو مبارکباد، سپارکو کی خدمات کو خراج تحسین
- وزیراعظم کی پاکستانی خلاباز ذیشان علی کو چینی خلائی اسٹیشن سے روانگی پر مبارکباد










