around.pk
Wednesday, 25 November 2026
☀ کراچی 21°☀ لاہور 15°☀ اسلام آباد 13°
ٹیکنالوجی

واٹس ایپ: تصویری اسٹیکرز کے ساتھ آواز بھیجنے کا فیچر تیار

واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے تصویری اسٹیکرز میں آواز شامل کرنے کی آزمائش کر رہا ہے، جس سے صارفین اپنے اسٹیکرز کو ذاتی نوعیت کا بنا سکیں گے۔

around.pk·6m ago

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے ذریعے تصویری اسٹیکرز کے ساتھ آواز بھی منسلک کی جا سکے گی۔ یہ فیچر اسٹیکرز کو مزید دلچسپ اور ذاتی نوعیت کا بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 میک کے مطابق اس فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ایپ کے پبلک بیٹا ورژن میں شروع کر دی گئی ہے۔ بعد میں اسے آئی فون صارفین کے لیے بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے موبائل کی گیلری میں موجود کسی ویڈیو کو اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں گے۔ اس کے بعد اسٹیکر ایڈیٹر میں موجود نئے آڈیو بٹن کے ذریعے اس کے ساتھ آواز شامل کی جا سکے گی۔ صارفین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ویڈیو کی اصل آواز برقرار رکھیں، اپنی آواز ریکارڈ کریں یا موبائل میں پہلے سے محفوظ کوئی آڈیو فائل منتخب کریں۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اسٹیکر وصول کرنے والے شخص کو اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا آڈیو آئیکون نظر آئے گا اور آواز خود بخود نہیں چلے گی بلکہ اسٹیکر پر ٹیپ کرنے کے بعد ہی سنائی دے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ سہولت صرف صارفین کے تیار کردہ اسٹیکرز تک محدود نہیں ہوگی بلکہ عام اسٹیکرز کے ساتھ بھی آواز منسلک کی جا سکے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینگیجٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا اپ ڈیٹ 2.26.41.3 کا حصہ ہے اور دلچسپی رکھنے والے صارفین گوگل پلے اسٹور کے ذریعے بیٹا ٹیسٹر بننے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اب تک کی کہانی آئی فون

  1. ایپل کی آئی کلاؤڈ، ایپل پے اور ایپ اسٹور سمیت متعدد سروسز میں اچانک خرابی، کمپنی نے سائبر حملے کے امکان کو مسترد کر دیا
  2. بھارت میں ایپل کے پرزے بنانے والی ٹاٹا فیکٹری میں زہریلی گیس سے تین مزدور ہلاک
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
واٹس ایپاسمارٹ فونزاینڈرائیڈآئی فون9 ٹو 5 میکاینگیجٹگوگل پلے اسٹور

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں