around.pk
Wednesday, 25 November 2026
☀ کراچی 21°☀ لاہور 15°☀ اسلام آباد 13°
پاکستان

این ڈی ایم اے کی موسم سرما کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایت

این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد حسن خٹک نے برف باری، لینڈ سلائیڈنگ اور سیاحتی مقامات پر ہنگامی انتظامات سمیت تمام متعلقہ اداروں کو وسائل اور مشینری کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

around.pk·5m ago

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر اسلام آباد میں ایک جائزہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مون سون 2026 کے دوران کی گئی امدادی کارروائیوں اور موسم سرما کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد حسن خٹک نے کی، جبکہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں متعلقہ اداروں نے مون سون 2026 کے دوران ہونے والے نقصانات، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر بریفنگ دی اور بتایا کہ کس طرح صوبائی اور وفاقی سطح پر امدادی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ شرکاء نے مون سون 2027 کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی اور گزشتہ تجربات سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

این ڈی ایم اے کی ٹیکنیکل ٹیم نے موسم سرما 2026-27 کے ممکنہ موسمی حالات اور خطرات سے متعلق بریفنگ دی، جس میں پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری، برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانیں گرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دور دراز اور حساس علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر خاص توجہ دی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ہنگامی وسائل، ضروری اشیا اور رسپانس مشینری کی بروقت دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر مناسب انتظامات، ضروری سامان اور برف ہٹانے والی مشینری کی موجودگی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیشن فورم کے تحت اداروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری اور معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔ شرکاء نے موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے ادارہ جاتی استعداد، باہمی تعاون اور پیشگی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ مون سون 2026 کے متاثرہ خاندانوں میں معاوضوں کی تقسیم کا عمل وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق تیز کیا جائے اور متاثرین کو بروقت ادائیگی اور ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اب تک کی کہانی سیلاب اور موسم

  1. جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا
  2. قومی ادارہ صحت نے موسم سرما کے لیے ملک بھر میں صحت سے متعلق ہدایات جاری کر دیں
  3. پنجاب میں اسموگ کی شدت بڑھنے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
  4. الخدمت فاؤنڈیشن کا غزہ کے بے گھر خاندانوں میں موسم سرما امدادی پیکج تقسیم کرنے کا آغاز
پوری ٹائم لائن دیکھیں →
اسلام آبادسیلاب اور موسمنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیلیفٹیننٹ جنرل محمد حسن خٹکمون سون 2026نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں