around.pk
Thursday, 19 November 2026
☀ کراچی 30°☀ لاہور 21°⛅ اسلام آباد 16°
پاکستان

پنجاب میں اسموگ کی شدت بڑھنے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سیالکوت اور دیگر اضلاع میں آئندہ دو روز کے دوران اسموگ کی شدت بڑھ سکتی ہے، رات گئے اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ متاثر ہونے اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا خدشہ۔

around.pk·6m ago

قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ دو روز کے دوران اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق صوبے کے متعدد علاقوں میں دھند اور آلودہ فضا کے باعث رات گئے اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے، جس سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوت، نارووال، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں اسموگ کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ جھنگ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو اور بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی اسموگ اور دھند کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آلودہ فضا اور اسموگ کی شدت کے باعث سانس لینے میں دشواری، آنکھوں میں جلن اور سانس کی تکالیف پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس حوالے سے بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

ترجمان کے مطابق عوام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فضائی معیار (AQI) اور حدِ نگاہ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھیں۔ شہریوں کو دورانِ سفر احتیاط برتنے، ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اسموگ اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی صحت و سلامتی کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت اور مستند معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپلیکیشن سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اب تک کی کہانی سیالکوٹ

  1. سیالکوٹ ایئرپورٹ پر نو سال سے کھڑا لاوارث بوئنگ 767 طیارہ نیلام
  2. سیالکوٹ مہندی بھگدڑ کے واقعے میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار
  3. نئے صوبوں کی تجویز: خواجہ آصف کا صوبائی دارالحکومتوں کے اختیارات کی تقسیم پر زور
  4. علامہ محمد اقبال کا 149 واں یومِ ولادت آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے
پوری ٹائم لائن دیکھیں →

اسی موضوع پر مزید

سب دیکھیں →

مزید پڑھیں