سیالکوٹ مہندی بھگدڑ کے واقعے میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار
سیالکوٹ میں مہندی کی تقریب میں بھگدڑ سے جاں بحق نوجوان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو گرفتار کر لیا۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
سیالکوٹ کے علاقے صدر میں ڈسکہ پولیس نے ٹک ٹاکر انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گرفتاری مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے بہنوئی کو دھمکیاں دینے کے الزام میں درج مقدمے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ نوجوان ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں ڈسکہ تھانے میں درج کیا گیا تھا، جس میں مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف بشیر کو نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی کا الزام ہے کہ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی جانب سے مدعی اور اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
پولیس کے مطابق مسٹر پتلو اس سے قبل مہندی کی تقریب سے متعلق مقدمے میں دفعات 149، 148، 109، 188، 440، 431 اور 322 سمیت دیگر دفعات کے تحت عبوری ضمانت پر ہیں۔ مدعی نے یہ بھی الزام لگایا کہ قتل کے مقدمے کی پیروی سے روکنے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ ڈالا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق درخواست گزار کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد مسٹر پتلو کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے جذباتی انداز میں بات کی تھی۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں مہندی کی تقریب کے دوران پیش آیا بھگدڑ کا واقعہ کئی جانوں کے ضیاع کا سبب بنا تھا، جس کے بعد انتظامی غفلت پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے۔ اس واقعے کے حوالے سے مسٹر پتلو کے پروگرام کی اجازت نامے کی شرائط بھی سامنے آئی تھیں۔
اب تک کی کہانی سیالکوٹ
- نئے صوبوں کی تجویز: خواجہ آصف کا صوبائی دارالحکومتوں کے اختیارات کی تقسیم پر زور
- علامہ محمد اقبال کا 149 واں یومِ ولادت آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے
- سیالکوٹ سانحے کے بعد مسٹر پتلو کا ویڈیو بیان وائرل، ذمہ داری سے انکار اور تحقیقات کا مطالبہ







