تربیلا پن بجلی منصوبے میں چٹان گرنے کا واقعہ، پانی پاور ہاؤس میں داخل، کوئی جانی نقصان نہیں
واپڈا کے مطابق تربیلہ پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی کنکٹنگ ٹنل کی کھدائی کے دوران چٹان کا کمزور حصہ گرا، جس سے پانی پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا، تاہم تمام ورکرز محفوظ ہیں اور ٹنل نمبر 5 منہدم ہونے کی خبریں غلط قرار دی گئی ہیں۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
تربیلہ پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے پر کام کے دوران کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی میں چٹان کا ایک کمزور حصہ گرنے سے پانی ان ٹیک پٹ کے ذریعے ٹنل اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد تمام ورکرز کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے، جبکہ زیر تعمیر پاور ہاؤس سے بھی پانی نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس وقت زیریں جانب واقع ورک سائٹس پر مزید پانی داخل نہیں ہو رہا۔ واپڈا کے سینئر افسران، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر صورت حال کا مشترکہ جائزہ لے رہے ہیں تاکہ منصوبے کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹا جا سکے۔
واپڈا نے ٹنل نمبر 5 منہدم ہونے کی زیر گردش خبروں کو واضح طور پر غلط قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق منصوبے کی مین ٹنل، زیر تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام ورکرز محفوظ ہیں۔
یاد رہے کہ تربیلہ پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کا آغاز اگست 2021 میں ہوا تھا۔ اس منصوبے کے تحت 510 میگاواٹ صلاحیت کے تین یونٹس نصب کیے جائیں گے، جو مجموعی طور پر 1530 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ ٹنل سے مئی 2027 تک پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کی منظور شدہ پی سی ون کے تحت ابتدائی تخمینہ 82 ارب روپے تھا، تاہم 2025 تک اس پر 128 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، جبکہ جنوری 2026 تک ٹنل فائیو پر اخراجات 153 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ یہ منصوبہ ملکی توانائی کی طلب پوری کرنے اور پن بجلی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔
اب تک کی کہانی بجلی
- عراق کے کردستان میں خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، بجلی کی فراہمی متاثر
- بجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام: موجودہ سلیب ختم کرنے کی تیاری
- سندھ حکومت کا صنعتی یونٹس میں بجلی کی تنصیبات کی سالانہ جانچ کا فیصلہ، صنعتکاروں کا احتجاج
- بہاولنگر میں ہائی وولٹیج تار گرنے سے میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق










