بجلی کے قوانین میں ترامیم کی مشروط منظوری
کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی نے بجلی سے متعلق قوانین میں ترامیم کی مشروط منظوری دی ہے۔
یہ خبر اور ہر اہم خبر سب سے پہلے واٹس ایپ پر پائیںaround.pk اردو خبریں چینل — مفت، بغیر سپیم فالو کریں
کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی (سی سی ایل سی) نے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم سے متعلق قوانین میں ترامیم کی مشروط منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی فیس اور چارجز سے متعلق قواعد کی بھی منظوری دی گئی۔
بجلی کے شعبے میں مجوزہ ترامیم کو سی سی ایل سی کی سفارشات اور تجاویز کو شامل کرنے سے مشروط کیا گیا ہے۔
مزید براں، سی سی ایل سی نے پاکستان کوسٹ گارڈز ایکٹ 1973 میں علاقائی فنڈ کے قواعد اور ڈرگس ریسرچ رولز 1978 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔
اجلاس کے دوران فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایکٹ 1974 اور امیگریشن رولز 1979 میں مجوزہ ترامیم کے معاملات کو مؤخر کر دیا گیا۔
اب تک کی کہانی معیشت
- سونا اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، مقامی اور عالمی سطح پر نرخ مزید کم
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر سے
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج سے شروع، 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع









